حج پالیسی کی تجاویز کیلئے وزارت مذہبی امور کا اہم اجلاس کل لاہور میں ہوگا،

30 دسمبر کو کوئٹہ میں ورکشاپ کا انعقاد ہوگا

بدھ 24 دسمبر 2014 23:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) )حج پالیسی کی تجاویز کیلئے وزارت مذہبی امور کا اہم اجلاس کل(جمعہ کو) لاہور میں ہوگا، 30 دسمبر کو کوئٹہ میں ورکشاپ کا انعقاد ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور و مذہبی ہم آہنگی نے حج پالیسی 2015ء کی تشکیل کے حوالے سے ملک بھر کے صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ اسلام آباد میں ایک روزہ مشاورتی ورکشاپس منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیاہواہے ا س سلسلے میں اسلام آباد میں ورکشاپ کا انعقاد ہوچکاہے جبکہ پشاور اور کراچی میں کامیاب انعقاد منعقد کیا جاچکاہے اسی سلسلے میں ان مشاورتی ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد حج 2015ء کے حوالے سے ایک سہل اور قابلِ عمل حج پالیسی کی تشکیل ہے تاکہ حجاجِ کرام زیادہ بہتر اور باسہولت فریضہ ء حج ادا کر سکیں۔

لاہور ورکشاپ کی صدارت وفاقی سیکرٹری، مذہبی امور جبکہ کوئٹہ ورکشاپ کی صدارت وفاقی وزیر سردار یوسف کریں گے۔ تمام ورکشاپس کے اختتام پر ورکشاپس سے حاصل کردہ تجاویز اور آراء کا حتمی جائزہ لے کر قابلِ عمل تجاویز کو حج پالیسی 2015ء کا حصہ بنایا جائے گا۔