وزیر اعظم نواز شریف کا دہشتگردی کیخلاف جنگ کا اعلان قوم کی امنگوں کے مطابق ہے،ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی

بدھ 24 دسمبر 2014 23:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) اتحاد بین المسلمین کونسل پاکستان کے چیئرمین ، علماء مشائخ یکجہتی کونسل کے سربراہ ،جماعت غر باء الحدیث پاکستان کے ناظم سیا سی امور و مذہبی اسکالر شیخ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی نے کہا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے علماء و مشائخ پاک فوج کے اقدامات کیمکمل حمایت کرتے ہیں یہ بات انہوں نے سانحہ پشاور کے شہد اء کی یاد منعقدہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا دہشت گردی کے خلا ف جنگ کی قیادت کرنے کا اعلان قوم کی امنگوں اور تقا ضوں کے عین مطابق ہے تقریب سے پیر عبدالرحمن شاہ، علامہ یو سف بخاری ، پرفیسر عزیز الرحمن صادق و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :