Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد،

حکومت کرسمس کے موقع پر بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کویقینی بنائے ‘ اعجاز چوہدری ، یاسمین راشد

بدھ 24 دسمبر 2014 23:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری ، جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور مینارٹی ونگ پنجاب کی صدر و ایم پی اے شنیلاروت نے کرسمس کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے ، تحریک انصاف مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرسمس کے موقع پر بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اورحکومت کرسمس کے موقع پر بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی کویقینی بنائے تاکہ مسیحی برادری کرسمس کی خوشیوں کو منا سکیں، انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور کی وجہ سے صوبہ بھر میں پی ٹی آئی مینارٹی ونگ کی تنظیمیں کرسمس کا دن سادگی سے منائیں گی، کرسمس کے دن کیک کاٹنے کی بجائے سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی، اقلیتوں کا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ہے،حکومت اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ اور ان کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنائے ، شنیلاروت نے کہاکہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کوٹ رادھا کشن کے مسیحی جوڑے کو بھی یاد رکھے ،جنہیں زندہ جلایا گیا تھا ، میں مطالبہ کرتی ہوں کہ اس جوڑے کے قاتلوں کو فوری سزا دے کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ ایسا واقعہ رونما ء نہ ہو۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات