سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی

بدھ 24 دسمبر 2014 23:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر اور پشاور دہشت گردی کے واقعہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں سکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ کے علاوہ لاہور کی سیشن عدالتوں کے علاوہ ماتحت عدالتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

عدالتوں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور عدالتوں میں پیش ہونے والے سائلین کو جامع تلاشی کے بعد عدالتوں میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔عدالتوں کے مرکزی دروازوں کے باہر بھی ریت کی دیواریں بنا کر پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی کے لئے کھڑا کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :