فیصل آباد،فیسکو کے بڑے نادہندگان سے مز ید4کروڑ88لاکھ روپے وصول

بدھ 24 دسمبر 2014 23:25

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) قومی احتساب بیورو (نیب) اور فیسکو شعبہ کمرشل کے افسران اور ملازمین کی مشترکہ شبانہ روز کوششوں سے فیسکو کے بڑے نادہندگان سے مز ید4کروڑ88لاکھ روپے وصول کر لئے گئے۔ فیسکوکے نادہندہ صارفین سے یہ بھاری وصولی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارج اور رننگ(Running) بلوں کی مد میں ہوئی۔

(جاری ہے)

نیب ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ڈپٹی چئیرمین نیب اور ڈی جی نیب پنجاب حسنین احمد نے ایک پروقار تقریب کے دوران چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمد اسلم کو4کروڑ88 لاکھ روپے کا چیک دیا ۔

واضح رہے کہ قبل ازیں بھی فیسکو نیب حکام کی مدد سے نادہندگان سے چار کروڑ اسی لاکھ روپے وصول کرچکا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمد اسلم نے اس خطیر رقم کی وصولی میں مدد پر نیب حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ رقم فیسکو کے برقی ترقیاتی کاموں، سسٹم کو بہتر بنانے اور صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے پر خرچ ہو گی۔

متعلقہ عنوان :