خوشی ہے کہ محکمہ ہیلتھ کے حوالے سے اپنے ویژن کو شرمند ہ تعبیر کررہا ہوں ،صو بائی وزیر صحت کوئٹہ

بدھ 24 دسمبر 2014 23:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) صو بائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ ان کیلئے خوشی کا مقام ہے کہ وہ محکمہ ہیلتھ کے حوالے سے اپنے ویژن کو شرمند ہ تعبیر کررہے ہیں بی ایم سی کے کا نوکیشن کا انعقاد کو عملی جامعہ پہناکرانہوں نے طلباء سے اپنا کیاگیاوعدہ پورا کیا ہے اوروہ پرامید ہیں کہ محکمہ صحت بلوچستان میں اپنے وژن کے مطابق اصلاحات لانے میں کامیاب ہو نگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بی ایم سی کے فارغ التحصیل طلباء کی کانووکیشن کے انعقادکے حوالے سے قائم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘انہوں نے کہاکہ وہ ایک سیاسی کارکن ہیں وزارت ان کی نظر میں کوئی معنی نہیں رکھتی بلکہ ان کا مقصد صوبے کے عوام کی خدمت کرنا ہے محکمہ صحت میں اصلاحات کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جن کے دورس نتائج برآمد ہورہے ہیں وہ دن دور نہیں کہ وہ محکمہ صحت بلوچستان کو جدید طرز پر استوارکرینگے انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر صحت انہوں نے بی ایم سی کے دور ے کے دوران طلباء سے ملاقات میں کانووکیشن منعقد کرانے کا وعدہ کیا تھا جو کہ اب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے انہوں نے اس کیلئے نہ صرف سرتوڑ کوششیں کیں جبکہ فنڈز کے اجراء سمیت دیگر امور کا ذاتی طور پر وہ خود نگرانی کرتے رہے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں بی ایم سی کے پرنسپل ڈاکٹر سعادت خان اوردیگر تمام فیکلٹیز کے پروفیسر ز کی کاوشوں کونظر اندازکرنا زیادتی ہو گی کیونکہ ان کی بھی اس سلسلے میں انتھک کاوشیں محکمہ کے ساتھ رہی ہیں جس کی وجہ سے کانووکیشن کا انعقاد ممکن ہوا ہے انہوں نے یہ توقع ظاہر کی کہ یہ ڈاکٹرز ڈگری حاصل کرنے کے بعد جہاں صوبے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرینگے وہیں پر ڈگری ملنے کے بعد اپنے لوگوں کی خدمت کو شعار بنا کر کام کرینگے ۔