کراچی کو ہمیں من حیث القوم اون کرنے کی ضرورت ہے ،ایڈمنسٹریٹر کراچی
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ دسمبر

مزید مقامی خبریں

وقت اشاعت: 24/12/2014 - 23:32:41 وقت اشاعت: 24/12/2014 - 23:25:25 وقت اشاعت: 24/12/2014 - 23:25:25 وقت اشاعت: 24/12/2014 - 23:19:09 وقت اشاعت: 24/12/2014 - 23:19:09 وقت اشاعت: 24/12/2014 - 23:17:31 وقت اشاعت: 24/12/2014 - 23:16:09 وقت اشاعت: 24/12/2014 - 23:16:09 وقت اشاعت: 24/12/2014 - 23:16:09 وقت اشاعت: 24/12/2014 - 23:10:20 وقت اشاعت: 24/12/2014 - 23:05:51
- مزید خبریں

کراچی

کراچی کو ہمیں من حیث القوم اون کرنے کی ضرورت ہے ،ایڈمنسٹریٹر کراچی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی رؤف اختر فاروقی نے کہا ہے کہ کراچی کو ہمیں من حیث القوم اون کرنے کی ضرورت ہے ، ہمیں وسائل کی کمی کا سامنا ہے بلدیہ عظمیٰ کراچی پہلے سے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ہی شہر کے لئے کام کر رہی ہے کراچی کو آج بھی 98ء میں ہونے والی مردم شماری کے مطابق ہی وسائل فراہم کئے جارہے ہیں اس وقت آبادی تقریباً 1 کروڑ تھی جبکہ آج کراچی کی آبادی تقریباً ڈھائی کروڑ ہوچکی ہے اس کے باوجود بھی بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے مصروف عمل ہے ہم مایوس نہیں ہیں عوام کی رہنمائی میں تعمیر و ترقی کا عمل جاری رہے گا ،ربیع الاول کا مبارک مہینہ ہم سب کے لئے بہت ہی اہم ہے لہٰذا اس مہینے میں افسران و اہلکارثواب کے جذبے کے تحت بھی زیادہ جوش و خروش سے کام کرتے ہیں ہماری حتی الامکان یہ کوشش ہے کہ جلوسوں کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دور کیا جائے اور شہر کے ہر علاقے میں اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہاں عاشقان رسول ﷺ باآسانی جلوس نکال سکیں ۔

واٹر بورڈ ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کرے جو بالخصوص سیوریج کے مسائل کو حل کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سوک سینٹر کے لان پر منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ممبر قومی اسمبلی اقبال محمد علی ، ڈپٹی کمشنر وسطیٰ ڈاکٹر سیف الرحمن، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی ٹریفک سمیت علمائے کرام کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ ، پولیس، کے الیکٹرک، واٹر بورڈ اور دیگر اداروں کے نمائندوں، دعوت اسلامی کے محمد یعقوب عطاری، محمد عمران عطاری، جمعیت علماء پاکستان کے قاضی احمد نورانی صدیقی، پاکستان سنی موومنٹ کے شفیع قادری، پاکستان اسلامک فورم کے چیئرمین حاجی مرزا محمد مبین بیگ، لیاقت آباد گلبہار امن کمیٹی کے چیئرمین ناصر حسین خان، نظام مصطفی پارٹی سندھ کے صدر شبیر احمد قاضی، جماعت اہلسنت کراچی کے ناظم اعلیٰ محمد حسین لاکھانی ، تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے چیئرمین محمد عاطف حنیف بلو، مولانا ریاض قادری، جماعت اہلسنت کراچی کے مفتی محمد ناصر خان قادری،

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

24/12/2014 - 23:19:09 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان