لا ہو ر ہائی کورٹ راولپنڈ ی بنچ میں سزائے موت کے 8 قید یوں کی سزا کے حوالہ سے دائر درخو استیں خارج کر دی

بدھ 24 دسمبر 2014 23:17

لا ہو ر ہائی کورٹ راولپنڈ ی بنچ میں سزائے موت کے 8 قید یوں کی سزا کے حوالہ ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء)) لا ہو ر ہائی کورٹ راولپنڈ ی بنچ میں سزائے موت کے 8 قید یوں کی سزا کے حوالہ سے دائر درخو استیں خارج کر دی گئیں ہیں ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس ارشد تبسم نے فو جی عدالت سے سزائے مو ت پا نے والے احسان عظیم سمیت5سویلین (ملزمان) کی سزاؤں پر عمل در آ مد معطل کر نے کا حکم کا لعدم قرار دے کر فو جی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر پٹیشن خارج کر دی ہے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے احسان عظیم کی والدہ ساجدہ پروین نے ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا بیٹا احسان عظیم 25جولائی2013کو اپنے بھائی نعمان سمیت واہ کینٹ سے لاپتہ ہوا تاہم نعمان گھر واپس آگیا تھابعد ازاں معلوم ہوا کہ اسے فوجی عدالت سے موت کی سزا سنائی گئی ہے حالانکہ ہمیں آج تک نہ تو یہ پتہ چل سکا کہ اسے کس جرم میں اٹھایا گیا تھا سوموار کے روز عدالت کی جا نب سے اس کیس میں گر فتا ر ملز ما ن کی سزائے موت پر عمل در آ مد رو کنے کا عارضی حکم جاری کیا تھا جو وفاق کی جانب سے دائر کی گئی آ ئینی در خو است کی رو شنی میں کا لعدم قرار دے دیا گیا وفاق کی جا نب سے ڈ پٹی اٹا رنی جنرل سا جد الیا س بھٹی نے مو قف اختیار کیا کہ ہا ئی کورٹ نے فو جی عدالت سے سزائے مو ت پا نے والے احسان عظیم کی والدہ وپٹیشنرساجدہ پروین کی جس در خو است پر احسان عظیم سمیت پا نچ ملز ما ن کی سزا ئے موت پر عملدرآ مد روکا گیاہے اس میں پٹیشنر ساجدہ پر وین کی ہائی کورٹ پہلے ہی ایک در خو است نا قا بل سما عت قرار دے کر خارج کر چکی ہے جبکہ وفاق ایسے کسی بھی فیصلے میں مد اخلت نہیں کرتا جس فو جی عدالت نے فیصلہ سنا یا ہو یاد رہے کہ احسان عظیم کے ساتھ عمر ندیم ،آصف ادریس، کامران اسلم اور عامر یوسف پر مشتمل 5ملزمان کو فوجی تنصیبات اور فوجی و پولیس افسران پر حملوں کے الزام میں فوجی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی جو ان دنوں کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ہیں اسی طر ح ہا ئیکورٹ راولپنڈ ی کے جج جسٹس ظفر اللہ خان خا کو انی نے مال روڈ پر فور سٹار ہو ٹل کے قریب نیشنل بنک برا نچ کے با ہر بارودی د ھماکہ میں ملو ث غلا م نبی اور عبد الما لک کی جا نب سے دائر پٹیشن مسترد کر دی مذکورہ دو نو ں ملز ما ن کو فو جی عد لت نے سزائے موت دی تھی جبکہ دو منو ں ملز ما ن ان دنو ں فیصل آ باد جیل میں سزا پر عملدر آ مد کے منتظر ہیں ہا ئیکورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعو د نیفوجی عدالت سے سز اپا نے والے زین فہد حسین کی جا نب سے دائر پٹشن بھی خارج کر دی جس میں کہا گیا تھا کہ فو جی عدالت کی جا نب سے سزائے موت کا جو فیصلہ سنا یا گیا اس پر اسے دفا ع کا مو قع نہیں دیا گیا تھا زین فہد حسین تمیر گرہ سوات جیل میں قید ہے