انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے تاجروں سے بھتہ مانگنے اوراغواء برائے تاوان کے مقدمات میں ملوث 4ملزمان کو بریت کی درخواستیں منظور، بری کر دیا

بدھ 24 دسمبر 2014 23:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء))انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے تاجروں سے بھتہ مانگنے اوراغواء برائے تاوان کے مقدمات میں ملوث 4ملزمان کو بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے بری کر دیا،گزشتہ روز عدالت نے تھانہ نیوٹاؤن میں درج بکس شاپ کے تاجر سے بھتہ وصول کرنے کے مقدمہ میں ملوث حمزہ احمد، کامران سمیت 3 ملزمان کو بریت کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد بری کر دیا، ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے بکس شاپ کے تاجروں کو بلیک میل کرکے بھتہ مانگا جن کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی جبکہ تھانہ جلال پور شریف میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم لیاقت کو بریت کی درخواست پرسماعت مکمل کرنے کے بعد بری کر دیا، ملزم پر الزام ہے کہ شہری کو اغواء کرکے اس کے لواحقین سے لاکھوں روپے طلب کئے۔