انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے تھانہ صدر حسن ابدال میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

بدھ 24 دسمبر 2014 23:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے تھانہ صدر حسن ابدال میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد اعجاز وغیرہ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، ملزمان سے پولیس نے بارود برآمد کرکے مقدمہ درج کیا تھا، عدالت نے تھانہ بسال اٹک میں درج مقدمہ میں ملوث محمد خان ، امیر نواز وغیرہ 6ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا جبکہ تھانہ سٹی جہلم میں درج واپڈا لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے ، امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم مرزا جمیل کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :