نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں حادثہ،3چینی انجینئروں سمیت6ہلاک

بدھ 24 دسمبر 2014 23:11

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں حادثہ،3چینی انجینئروں سمیت6ہلاک

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر۔2014ء) مظفر آباد میں نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا زیر تعمیر ستون گرگیا۔ حادثے میں 3 چینی انجینئروں سمیت 6 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا تعمیری کام جاری تھا۔اس دوران کرینوں کی مدد سے تیار کیا جانے والا ستون اچانک نیچے آگرا۔

(جاری ہے)

پنج گراں پولیس کے مطابق ستون کے ملبے تلے دب کر 3 چینی انجینئر اور 2 چینی مزدوروں سمیت 6 افراد ہلاک جبکہ 5مقامی مزدور زخمی ہوگئے۔ سریے اور لوہے میں دبنے والی لاشوں کو کرینوں کی مدد سے نکالا گیا۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :