دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناکرثابت کر دیا وہ انسان کہلانے کے قابل نہیں،سینیٹرسردار یعقوب خان ناصر

بدھ 24 دسمبر 2014 23:08

ڈھاڈر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدرسینیٹرسردار یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ دہشت گردوں نے معصوم اور نہتے بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناکرثابت کر دیا ہے کہ مسلمان ہونا تو دور کی بات وہ انسان کہلانے کے بھی قابل نہیں ہیں اور ان کے مقاصد کسی صورت بھی کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کی اس جنگ میں سیسہ پلائی دیوار بن گئی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ”آن لائن“سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف شروع کی جانے والی جنگ میں کامیاب ہوگی اور اس کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ حکومت اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنے سیاسی مقاصد کو پس پشت ڈال کر دہشت گردی کی اس جنگ میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں سانحہ پشاور پر ہر آنکھ اشکبار ہے دہشت گردوں نے اپنی ذہنیت کی انتہا دکھاتے ہوئے ننھے معصوم بچوں پر جس طرح بارود کی بارش کی ان سے ان کے مکروہ چہرے سامنے آگئے ہیں پوری قوم طالبان سمیت ان ظالمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے پاک فوج کے نشانہ بشانہ چلے اور دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دینے کے حکومت بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے جیلوں میں بند خطرناک دہشت گردوں کو فوری طور پر پھانسی دی رہی ہے سانحہ پشاور پر پوری قوم غم سے نڈھال ہے پھول جیسے بچوں پر حملہ کرنا بزدالانہ کاروائی ہے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ایسی بزدالانہ حرکت کرکے قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ضرب غضب آخری دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گا سانحہ پشاور پر دہشت گردوں کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں متحد ہو چکی ہے ان بدکرادر دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر ہم چین سے نہیں بیٹھے گے پشاور آرمی اسکول پر حملہ ننھے معصوم طلبا ء دہشت کاروائی ایک وحشیانہ ہی نہیں غیر انسانی فعل ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاکی اور صبروتحمل عطاکر ے ۔

متعلقہ عنوان :