ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اسلام آباد زونل یونٹ کے تحت سانحہ پشاور کے خلاف مظاہرہ

بدھ 24 دسمبر 2014 23:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی بیان کے مطابق اسلام آباد زونل یونٹ کے تحت سانحہ پشاور کے خلاف مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں ہزارہ ہیومن رائٹس کے اراکین اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد شریک ہوئی ، مقررین نے کہا کہ ملک کے نامساعد حالات کی بنیادی وجہ انتہا پسندی اور فرقہ وارنہ تعصبات ہی ہے، اسی امر کے پیش نظر سازشی عناصر کے زریعے عالمی قوتوں نے ایک منظم سازش کے تحت فرقہ وارانہ تعصبات اور اس میں شدت لانے کی بھر پور کوشش کی گئی اور اس مشن کے لے انتہا پسند عناصر کی سرپرستی کی جاتی رہی ، جنہوں نے فرقہ واریت کی آگ کو ہوادینے کی حتی المقدور کوشش کئی۔

گزشتہ کئی سالوں سے ان تعصبات اور فرقہ وارانہ فسادات اور سانحات کی زد میں آکر ملک کے دیکر شہروں کو بالعموم بلکہ کوئٹہ کو بالخصوص نشانہ بنایا جاتا رہا ۔

(جاری ہے)

تاکہ حالات کو یکسر تبدیل کرکے فرقہ واریت کی بنا پر خانہ جنگی کی سی کیفیت پیدا کیا جاسکے دراصل ان تمام سازشوں کے پیچھے عالمی قوتوں کے خطے کے حوالے سے مفادات وابستہ ہے ، مقررین نے کہا کہ ملک بالخصوص کونٹہ کو مذہب کے نام پر تقسیم کرکے نفرتوں کو پھیلانے کی بھرپور کوشش کی گئی جس کی خاطر مظلوم ہزارہ قوم کے بے گناہ افراد کے بے دریغ قتل عام کیا گیا ، مگر کوئٹہ کے عوام باشعور ہونے کے ساتھ یہان مذہبی قومی تاریخی اور قبائلی رواداریا ں موجود ہے اسی لے فرقہ ورانہ تعصبات اور انتہا پسندی کو ناکامی سے دوچار کیا گیا ۔

اسکے ساتھ یہا ں کے قوم دوست جمہوری جماعتوں اورطلبا فورمز کا بھی امن کی بحالی کے حوالے سے کردار رہا ہے ، مظاہرے سے جاوید کریمی ، نعمت سروری ، عید محمد ہزارہ خطاب کیا ۔
؎

متعلقہ عنوان :