پنڈی بھٹیاں :شہر میں سوئی گیس کی بندش معمول بن گئی،

کھانا ناشتہ سے بھی لوگ محروم ہو گئے، گھریلوخواتین صارفین نے بھی گو نواز گوکے نعرے لگانا شروع کردئیے

بدھ 24 دسمبر 2014 23:05

پنڈی بھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پنڈی بھٹیاں شہر میں سوئی گیس کی بندش معمول بن گئی اور کھانا ناشتہ سے بھی لوگ محروم ہو گئے اور دن رات ہوٹلوں پرآنے جانے کا سلسلہ جاری ہے گیس کی بندش او رانتہائی کم پریشر جس سے چائے بنانا بھی مشکل ہے گھریلوخواتین صارفین نے گو نواز گوکے نعرے لگانا شروع کر رکھے ہیں اور حکمرانوں کی نااہلی قرا ر دیتے کہا ہے عوام کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے جبکہ شہریو ں نے کہا ہے شہر یوں کی گیس بند کر کے ہوٹلوں اور من پسندعلاقوں کو دی جا رہی ہے اور شہریوں کو پریشان کیا جا رہا ہے پنڈی بھٹیاں نامہ نگار تحصیل بھر میں پولیس نے ہو ٹلوں پر چیکنگ ا ور ان کے ملازمین کے کوائف رکھنے اورآنے جانے والوں کی شناخت اور ان پر نگاہ رکھنے کی ہدایت بھی کی یہ دہشت گردی کی واداتوں کے پیش نظر اقدامات کے لئے کیا جا رہا ہے ان کو یہ بھی ہدایت کی گئی ان کو ٹھہرانے کے لئے ان کی مکمل کوا ئف اور تحقیقات کو مد نظر رکھا جائے اس کی تمام ذمہ داری آپ پر ہوگئی ُُُ پنڈی بھٹیاں نامہ نگار پاکستان سنی تحریک کے ممتاز راہنما پر سید محمد عثمان نوری نے کہا ہے نبی کریم ﷺ کے جشن ولادت کو منانے کے لئے عاشقان رسول ﷺ اس سال بھی مذہبی جوش و خروش اور دلی عقیدت کے ساتھ منائیں گئے اور عشق مصطفی ﷺ سے دلوں کو منور رکھیں گئے درود و سلام کی پر نور محافل اور اجتماعات میں شمولیت سے خیرو برکت ہو گی ہماری منزل عشق مصطفی ﷺ ہی ہے درود و سلام سے ہی دلوں کو روشن کیا جا سکتا ہے عاشق رسول بن کر اللہ تعالے کے حضور جھکنے سے ہی آخرت سنواری جا سکتی ہے اس لیئے مسلمان ان محافل میں جوق در جو ق شرکت کر تے آرہے ہیں نو جوانو ں کو معاشرتی برائیوں سے ان محافل میں شرکت سے نجات ملتی ہے پنڈی بھٹیاں نا مہ نگارکوٹ مومن کے علاقہ میں پولیس مقابلہ میں مارے جا نے سنگین واداتو ں میں مطلوب اشتہاری سجاد عرف حاجی سماں کی لاش آج رات ان کے آبائی گاوٴں ٹھٹھہ رائیکا پنڈی بھٹیاں پہنچا دی گئی یپہ اس کے رشتہ داروں وصول کی تھی یاد رہے چند ماہ قبل کوٹ نکہ کے قریب پولیس مقابلہ میں حاجی سماں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے صدر تھانہ پنڈی بھٹیاں کے ایس ایچ اہ سید عارف حسین سمیت چار پولیس ملازمین کو شہید کر کے فرار ہو گیا تھا پولیس اس کی گرفتاری کے متحرک رہی جبکہ پولیس مقابلوں میں اس کا بھائی اور بہنوئی بھی مارے گئے تھے مگربلاآخرحاجی سماں پولیس مقابلہ میں ماراگیا اس کے خلاف مختلف تھانوں میں قتل ڈکیتی سمیت سنگین وارداتوں کے مقدمات درج ہیں ُُُپنڈی بھٹیاں نامہ نگار وآج دن بھر موٹروے پر دھند کا راج رہا جس سے ٹریفک کی مو ٹر وے بندہونے سے پنڈی بھٹیاں موٹر وے انٹرچینج پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گیئں اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا آج بھی علاقہ دھند کی لپیٹ اور سردی کی لپیٹ میں رہا .

متعلقہ عنوان :