سینیٹ اجلاس ،کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس (کل)صبح تک ملتوی کر دیا گیا

بدھ 24 دسمبر 2014 23:04

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) سینیٹ کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس (کل)جمعہ کی صبح دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا بدھ کو سینٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹر صابر علی بلوچ کی زیر صدارت ہو ا جس میں وزراء اور ارکان کی غیر حاضری پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ وزراء اور سینیٹرز اجلاس میں موجود نہیں عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے لئے حکومت کا ساتھ دیا، حکومت بے شک اے پی سی بلائے  پارلیمنٹ کے فورم پر کئے گئے فیصلوں کو ہی تسلیم کریں گے۔

سینیٹر زاہد خان نے اس دوران کورم کی نشاندہی کر دی جس پر ڈپٹی چیئرمین نے پانچ منٹ تک گھنٹیاں بجانے کا حکم دیا۔ کورم پورا نہ ہونے کے باعث اجلاس آدھ گھنٹے کیلئے ملتوی کر دیا گیا آدھا گھنٹہ گزرنے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر گنتی کی گئی تو کورم پھر بھی پورا نہ ہو سکا جس کے باعث اجلاس (کل)جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :