Live Updates

تحریک انصاف کا پارلیمانی قائدین کے اجلاس میں شیخ رشید کو مدعو نہ کرنے پر اظہار افسوس،

ملک کو یکجہتی، ہم آہنگی کی ضرورت ہے، کسی سیاسی ہنماء کو نظر انداز کیا جانا مناسب نہیں،ترجمان

بدھ 24 دسمبر 2014 23:04

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی سربراہی میں پارلیمانی قائدین کے اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو مدعو نہ کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چئیرمین تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک کو مکمل یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے کسی بھی سیاسی رہنما کو نظر انداز کیا جانا مناسب نہیں۔ ان کے مطابق شیخ رشید احمد ایک سیاسی جماعت کے سربراہ اور پارلیمان کا حصہ ہیں، چنانچہ دہشتگردی جیسے اہم قومی مسئلے پر بحث کیلئے طلب کیے جانے والے اجلاس میں انہیں نظر انداز کرنا نامناسب ہے اور دہشتگردی کے خلاف سیاسی ہم آہنگی میں شگاف کا باعث بن سکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات