راولپنڈی آرٹس کونسل میں قائداعظم، کی نادرونایاب تصاویرکی نمائش ہوگیا

بدھ 24 دسمبر 2014 23:04

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر راولپنڈی آرٹس کونسل میں ان کی نادرونایاب تصاویرکی نمائش کاآغازہوگیا ہے۔ چیئرمین جناح اقبال فکری فورم رانا عبدالباقی نے ناہیدمنظوراور ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے بعدگفتگوکرتے ہوئے چیئرمین جناح اقبال فکری فورم رانا عبدالباقی نے کہا کہ کام ، کام اورکام حضرت قائداعظم محمدعلی جناح کی یہ وہ فلاسفی تھی جس پروہ قائم رہ کرمسلمانوں کے لیے آزادمملکت حاصل کرنے میں کام ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ قائدنے اتحادو تنظیم کے حصولوں کی بنیادرکھی جس پر عمل پیراہوکر ہم بہت آگے جا سکتے ہیں۔ناہیدمنظورنے کہا کہ قائداعظم محمدعلی قوم کے محسن ہیں اورنوجوانوں کوان کے قول و فعل پرعمل کرنا چاہیے۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصدقائداعظم محمدعلی جناح کی زندگی کے مختلف پہلوں کواجاگرکرنا تھا جنہوں نے پاکستان کے حصول کے لیے تمام مسلمانوں کواکھٹاکیا۔اس عظیم لیڈرکی سو سے زائدتصاویرنمائش میں رکھی گئی ہیں۔جناح کی تصاویرکی یہ نمائش 28 دسمبرتک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :