نوا ز سواتی کے گھر پر چھاپہ قابل مذمت ہے ،گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیا جائے ،عبد الوہاب

بدھ 24 دسمبر 2014 22:59

کراچئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری عبد الوہاب نے جماعت اسلامی کے کارکن نواز سواتی کے گھر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کے چھاپے اور نواز سواتی کی عدم موجودگی پر ان کے گھر کے افراد کی گرفتاری پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ نواز سواتی کے گھر پر چھاپہ بلا جواز ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا کوئی جرم نہیں ،کسی شہری کو بلا جواز گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کرنا سراسر ظلم و زیادتی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز سواتی کے گرفتار لواحقین کو فی الفور رہا کیا جائے ۔