ایس ایس پی اسلام آباد کی کرسچن ملازمین کیلئے تقسیم انعامات کی تقریب،

ہمارے ادارے میں مسیح برادری کا اہم رول، اچھی خدمات سر انجام د ے رہے ہیں ،ایس ایس پی اسلام آباد

بدھ 24 دسمبر 2014 22:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) )ایس ایس پی اسلام آباد کی جانب سے کرسمس کے موقع پر کرسچن ملازمین کے لئے اس خوشی کے موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی اور اُن کی خوشیوں میں وہاں پر شریک ہونے کے لئے کیک کاٹا اس موقع پر فادر یوسف امانت ، فادر خالد یوسف ، فادر آصف ریاض اور دیگر کرسچن کمیونٹی کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد پولیس کی جانب سے کرسمس کے حوالے سے خاتون فاطمہ چرچ سیکٹرایف ایٹ مرکز میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو تھے ۔ کرسمس کے موقع پر مسیح برادری کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہوئے اُن کے عزاز میں کیک کاٹا گیا اور اس موقع پر وفاقی پولیس میں خدمات کرانجام دینے والے مسیح ملازمین میں انعاما ت تقسیم کیے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ایس پی اسلام آباد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی پولیس کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیح برادری اور وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کرسمس کے حوالے ہونے والی تقریبات پُر امن طریقے سے رونما ہو سکیں ۔ آخر میں انھوں نے کہا کہ ہمارے ادارے میں مسیح برادری کا اہم رول ہے اور بہت اچھی خدمات سر انجام د ے رہے ہیں ۔ اور اس خوشی کے موقع پر اُنہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ فادر یوسف امانت ، فادر خالد یوسف، فادر آصف ریاض نے ایس ایس پی اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :