شاہدخان آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں کا پی سی بی سے غیرمشروط معافی مانگنے کافیصلہ

بدھ 24 دسمبر 2014 22:57

شاہدخان آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں کا پی سی بی سے غیرمشروط معافی مانگنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) )قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ نازآل راوٴنڈرشاہدخان آفریدی سمیت تمام کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )سے غیرمشروط معافی مانگنے کافیصلہ کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈرشاہدآفریدی سمیت دیگرچارکھلاڑیوں نے پی سی بی سے غیرمشروط معافی مانگنے کافیصلہ کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کوبتایاکہ پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں شاہدآفریدی ،محمدعرفان ،فوادعالم اورانورعلی کوایک نجی کمپنی میں بغیراجازت کے اشتہارمیں کام کرنے پرشوکازنوٹس جاری کردیاتھا،جس پرپانچوں کھلاڑیوں سے وضاحت بھی طلب کی گئی تھی ۔

ذرائع کے مطابق پانچوں کھلاڑیوں نے پی سی بی سے غیرمشروط معافی مانگنے کافیصلہ کرلیاہے اورمعافی نامہ آئندہ چندروزمیں پی سی بی کوبھیجنے کاامکان ظاہرکردیاہے ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ پانچوں کھلاڑیوں نے ورلڈکپ سکواڈمیں شامل رہنے کیلئے غیرمشروط معافی مانگنے کافیصلہ کیاہے

متعلقہ عنوان :