کہ ملک میں امن اور خوشحالی کی خاطر ہر پاکستانی کو قائد اعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے،سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی،
ملک کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے، پیغا ما ت
بدھ 24 دسمبر 2014 22:43
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ) سپیکر ایاز صادق و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں امن اور خوشحالی کی خاطر ہر پاکستانی کو قائد اعظم محمد علی جناح کے زریں اصولوں پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے والی قوتوں کے مذموم ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے ہمیں اپنے باہمی اختلافات کو بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار قائد اعظم محمد علی جناح کے 138ویں یوم پیدائش جو آ ج جمعرا ت کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے کے موقع پر قوم سے اپنے پیغام میں کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ قائد اعظم کا شمار 20ویں صدی کے عظیم رہنماؤں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کو سا لمیت اور ایمانداری کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے ہر شہری کو تعلیم ، صحت، ترقی اور انصاف کے مساوی مواقعوں کے حق کا تصور پیش کیا ۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک میں امن و خوشحالی کی خاطر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور انتھک محنت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظم کے اتحاد، یقین اور تنظیم کے رہنما اصولوں پر عمل کرکے ملک کو امن و ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.