وفاقی حکومت کا سنٹرل جیلوں میں بھی پھانسی گھاٹ بنانے کا فیصلہ،

وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے آئی جی جیل خانہ جات کو فوری فنڈ جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی،نئے پھانسی گھاٹوں کی تعمیر ایک ماہ کے اندر مکمل ہونے کا امکان

بدھ 24 دسمبر 2014 22:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ) وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں میں موجود ڈسٹرکٹ جیلوں کے علاوہ سنٹرل جیلوں میں بھی پھانسی گھاٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وزیراعظم نے چاروں صوبوں کے آئی جی جیل خانہ جات کو فوری فنڈ جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ نئے پھانسی گھاٹوں کی تعمیر ایک ماہ کے اندر مکمل ہونے کا امکان ہے۔ آن لائن) کے مطابق پاکستان بھر میں قائم ڈسٹرکٹ جیلوں میں انگریز دور سے مجرموں کو پھانسی دی جاتی تھی بعدازاں ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی اور جرائم کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باعث ملک کے بڑے شہروں میں ڈسٹرکٹ جیلوں کے علاوہ سنٹرل جیلیں قائم کی گئیں لیکن ملک بھر کی سنٹرل جیلوں میں کسی بھی جگہ مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کیلئے پھانسی گھاٹ موجود نہیں تھے چنانچہ حالیہ حکومت اور سکیورٹی اداروں کی طرف سے خطرناک مجرموں اور کالعدم سیاسی تنظیموں کے مجرموں کو پھانسی دینے کیلئے سنٹرل جیلوں سے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کرنا پڑ رہا ہے اور اس دوران پولیس‘ رینجرز اور مسلح افواج کے دستوں کو راستے کی نگرانی کے علاوہ کئی دیگر ضروری انتظامات کرنا پڑتا تھا اس وجہ سے کئی کئی گھنٹے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا تھا جبکہ یہ بھی اندیشہ تھا کہ مجرموں کو سنٹرل جیل سے لاتے ہوئے راستے میں کوئی سنگین قسم کا واقعہ رونماء نہ ہوجائے چنانچہ حکومت نے فوری طور پر فیصلہ کرتے ہوئے چاروں صوبائی آئی جی جیل خانہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر تمام بڑے شہروں میں قائم سنٹرل جیلوں میں پھانسی گھاٹ تعمیر کریں چنانچہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں صوبائی آئی جیل خانہ جات نے ملک بھر میں سنٹرل جیلوں میں درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

آن لائن) کو ذرائع نے بتایا کہ سنٹرل جیلوں میں پھانسی گھاٹوں کی تعمیر کا مرحلہ جنوری 2015ء کے آخر تک مکمل ہوجائے گا جس میں کروڑوں روپے کی لاگت آئے گ

متعلقہ عنوان :