دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ریٹائرڈ فوجیوں کی خدمات لی جائیں گی، چوہدری نثار،
وفاق کے سوائے کسی اورصوبے نے آٓرٹیکل 245 کی ریکوزیشن نہیں دی تو ا 10 ہزار فوجی دستے واپس لے لیں گے، وزیر داخلہ ، موبائل سمز کی غیرقانونی فروخت کیخلاف عملی اقدامات اٹھارہے ہیں، کسی جماعت کو نام بدل کر کام نہیں کرنے دیا جائیگا ، اجلاس کو بریفنگ
بدھ 24 دسمبر 2014 22:43
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ فوج کاوٴنٹرٹیررازم سمیت ریپڈ رسپانس فورس کا بھی کام انجام دے رہی ہے تاہم دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے ریٹائرڈ فوجیوں کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔ دہشت گردی راتوں رات ختم نہیں ہوسکتی، دہشت گردوں کے لواحقین عدالتوں میں جا کر فوج پر الزام لگاتے ہیں، فوج کا احتساب تو ہوتا ہے مگر دہشت گردوں کا احتساب نہیں ہوتا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماوٴں کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کاوٴنٹرٹیررازم کے حوالے سے فوج سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آرٹیکل 245 کے تحت موجود ہے جب کہ پنجاب اوروفاق کے سوائے کسی اورصوبے نے آٓرٹیکل 245 کی ریکوزیشن نہیں دی اور 10 ہزار فوجی شہروں میں تعینات ہیں، اگر فوج کو آئین کے تحت نہیں بلایا گیا تو 10 ہزار فوجی دستے واپس لے لیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.