ملک میں یکساں نصاب کیلئے صوبوں سے مشاورت جاری،جلد خوشخبری دیں گے،بلیغ الرحمان،

شہید بچوں نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کردیا ہے، وزیر مملکت کا پاک ترک انٹرنیشل سکولز اینڈ کالج کے زیر اہتمام ریاضی کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

بدھ 24 دسمبر 2014 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ) وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں نصاب کیلئے تمام صوبوں سے مشاورت جاری ہے اور جلد ہی قوم کو خوشخبری سنائیں گے، سانحہ پشاور نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کو ہلا دیا ہے۔ شہید بچوں نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کردیا ہے۔وہ بدھ کو یہاں پاک ترک انٹرنیشل سکولز اینڈ کالج کے زیر اہتمام ریاضی کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

مقابلے میں پورے ملک کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں سے 9000 کے قریب طلباء و طالبات نے حصہ لیا مقابلے میں پانچویں کلاس سے لیکر اٹھویں کلاس کی چارکیٹیگریز شامل تھیں آٹھویں کلاسم ین اول پوزیشن لینے والے طالب علم شاہ میر احمد بھتی نے الخوارزمی کا خصوصی اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک ترک سکول کے کوآرڈینیٹر مصطفیٰ یلماز نے کہا کہ پاکستان اور ترقی دوستی کے ایک لازوال رشتے سے منسلک ہیں ۔

ترکی کے عوام پاکستانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان سے محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک ترک سکول دونوں ممالک کی دوستی کی عمدہ مثال ہیں اور سکول کے توسط سے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم پوری دنیا میں لہرایا ہے۔ وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے مقابلے میں شرکت کرنے اور کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلے طلباء کی ذہنی استعداد کار میں اضافہ کرتے ہیں انہوں نے پاک ترک کے ماہرین تعلیم اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :