پاکستانی فضائی حدود سے گذرنے والی تمام پروازوں کی بلنگ مکمل طور پر آٹومیشن سسٹم پر منتقل ہوگئی ،
سی اے اے کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فلائٹ انفارمیشن اینڈ ریونیو مینجمنٹ سسٹم اور ایئر وردینس مینجمنٹ سسٹم کاسافٹ ویئر ڈیزائن کرکے لانچ کرنا خود انحصاری کی ایک اہم مثال ہے ،ڈائر یکٹر جرنل سول ایو ی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل (ر)محمد یوسف کا تقریب سے خطاب
بدھ 24 دسمبر 2014 22:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء))پاکستانی فضائی حدود سے گذرنے والی تمام پروازوں کی بلنگ مکمل طور پر آٹومیشن سسٹم پر منتقل ہوگئی ڈائر یکٹر جرنل سول ایو ی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل (ر)محمد یوسف کا کہنا ہے کہ سی اے اے کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے فلائٹ انفارمیشن اینڈ ریونیو مینجمنٹ سسٹم اور ایئر وردینس مینجمنٹ سسٹم کاسافٹ ویئر ڈیزائن کرکے لانچ کرنا خود انحصاری کی ایک اہم مثال ہے ۔
سافٹ ویئرز کے اجراء کی تقریب سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈائر یکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل (ر)محمد یوسف تھے ۔اس موقع پر سی اے اے کے مختلف شعبہ جات کے ڈائریکٹرز اور اور جنرل مینجرز بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
۔سول ایو ی ایشن اتھارٹی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فلائٹ انفارمیشن اینڈ ریونیو مینجمنٹ سسٹم (FIRMS)کے نفاذ سے پاکستان کی فضائی حدود سے گذرنے والی تما م پروازوں کا ریکارڈ اور بلنگ مکمل طورپر آٹومیشن سسٹم پر منتقل ہوگئی ہے اور اس سسٹم کو ایئر ٹرانسپورٹ اینڈمینجمنٹ سسٹم سے بھی منسلک کردیا گیا ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایئر وردینس مینجمنٹ سسٹم (AMS) بھی ڈیزائن کیا گیاہے، اس سسٹم کے نفاذ سے ایئروردینس سرٹیفیکٹ، انسپکشن اور مانٹرئنگ آن لائن) ہوجائے گی اور انجینئرز کسی بھی ایئر پورٹ سے ایئر وردینس مینجمنٹ سسٹم (AMS) کے ذریعے رپورٹس کی آن لائن) انٹری بھی کرسکیں گے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائر یکٹر جنرل سول ایو ی ایشن اتھارٹی ایئر مارشل (ر) محمد یوسف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی اور کمیونی کیشن کے شعبے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی دنیا کی بہترین ایوی ایشن اتھارٹیز کے ہم پلہ ہے اور ہم انٹرنیشنل ایوی ایشن اتھارٹی کے طے کردہ ضابطے اور معیار میں دنیا بھر میں کسی سے بھی پیچھے نہیں ہیں ۔ڈی جی سول ایوی ایشن کا کہنا تھاکہ سول ایوی ایشن کی اتھارٹی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود سے گذرنے والی تمام پروازوں کی بلنگ مکمل طور پر آٹومیشن سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے فلائٹ انفارمیشن اینڈ ریونیو مینجمنٹ سسٹم اور ایئر وریدنس کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے ایئر وردینس مینجمنٹ سسٹم کاسافٹ ویئر ڈیزائن کرکے لانچ کرنا خود انحصاری کی جانب ایک اہم قدم ہے اور یہ ثابت کرتا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.