کوئٹہ :سائیکل میں نصب بم دھماکے سے 36افرادزخمی
3دکانیں اورمتعددگاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ،5افرادکی حالت نازک، ،وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعلیٰ بلوچستان کی دھماکے کی شدیدمذمت ،زخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہار
بدھ 24 دسمبر 2014 22:28
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) )کوئٹہ میں پرنس روڈپرسائیکل میں نصب بم دھماکے سے 36افرادزخمی جبکہ 3دکانیں اورمتعددگاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ،5افرادکی حالت نازک بتائی جاتی ہے ،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کی شدیدمذمت اورزخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کی شام کوئٹہ میں پرنس روڈپرمارکیٹ کے سامنے زورداردھماکہ ہواجس کے باعث پارکنگ میں کھڑی متعددگاڑیاں اور3دکانیں تباہ ہوگئیں ،دھماکے میں 36افرادزخمی ہوگئے ،دھماکے کے بعدامدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرزخمیوں کوسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیاجہاں پر5افرادکی حالت نازک بتائی جاتی ہے اورہلاکتوں کے خدشے کااظہارکیاجارہاہے ،بم ڈسپوزل اسکواڈکے مطابق دھماکہ پارکنگ میں کھڑی سائیکل میں نصب ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا،جس میں 4سے 5کلوبارودی مواداستعمال کیاگیا۔
دوسری جانب وزیراعظم محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے کی شدیدمذمت اورزخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیا،وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے زخمیوں کوبہترطبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.