وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماوٴں کا اجلاس ،وزیراعظم کاپیپلزپارٹی اوراے این پی کے رہنماوٴں سے جذباتی مکالمہ، آج اتفاق رائے نہ ہواتوقوم کوکیاجواب دیں گے،نواز شریف

بدھ 24 دسمبر 2014 22:28

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماوٴں کا اجلاس ،وزیراعظم کاپیپلزپارٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) )وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلاس میں وزیراعظم کاپیپلزپارٹی اوراے این پی کے رہنماوٴں سے جذباتی مکالمہ ہوا،وزیراعظم کاکہناتھاکہ آج اتفاق رائے نہ ہواتوقوم کوکیاجواب دیں گے ،وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلا س میں فوجی عدالتوں کے قیام پراختلاف رائے سامنے آیاتووزیراعظم جذباتی ہوگئے ،پیپلزپارٹی اوراے این پی کے رہنماوٴں سے جذباتی مکالمہ ہوا،وزیراعظم نے اس موقع پرکہاکہ ہم نے آج کوئی فیصلہ کرکے اٹھناہے ،اگرآج اتفاق رائے نہ ہواتوقوم کوکیاجواب دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاورکے شہیدبچوں کاخون رنگ لاناچاہئے ۔شہداء کے خون کورائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ہمیں غیرمعمولی صورتحال میں غیرمعمولی فیصلے کرناہوں گے ۔اتفاق رائے پیداکئے بغیراجلاس سے نہیں اٹھیں گے ،اجتماعی بصیرت کے ذریعے ایسے فیصلے پرپہنچیں گے جوشہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کابہترین ذریعہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :