حج پالیسی کی تجاویز کیلئے وزارت مذہبی امور کا اہم اجلاس کل لاہور میں ہوگا، 30 دسمبر کو کوئٹہ میں ورکشاپ کا انعقاد ہوگا
بدھ 24 دسمبر 2014 22:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) حج پالیسی کی تجاویز کیلئے وزارت مذہبی امور کا اہم اجلاس کل لاہور میں ہوگا، 30 دسمبر کو کوئٹہ میں ورکشاپ کا انعقاد ہوگا۔
(جاری ہے)
وزارت مذہبی امور و مذہبی ہم آہنگی نے حج پالیسی 2015ء کی تشکیل کے حوالے سے ملک بھر کے صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ اسلام آباد میں ایک روزہ مشاورتی ورکشاپس منعقد کرنے کا سلسلہ شروع کیاہواہے ا س سلسلے میں اسلام آباد میں ورکشاپ کا انعقاد ہوچکاہے جبکہ پشاور اور کراچی میں کامیاب انعقاد منعقد کیا جاچکاہے اسی سلسلے میں ان مشاورتی ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد حج 2015ء کے حوالے سے ایک سہل اور قابلِ عمل حج پالیسی کی تشکیل ہے تاکہ حجاجِ کرام زیادہ بہتر اور باسہولت فریضہ ء حج ادا کر سکیں۔
لاہور ورکشاپ کی صدارت وفاقی سیکرٹری، مذہبی امور جبکہ کوئٹہ ورکشاپ کی صدارت وفاقی وزیر سردار یوسف کریں گے۔ تمام ورکشاپس کے اختتام پر ورکشاپس سے حاصل کردہ تجاویز اور آراء کا حتمی جائزہ لے کر قابلِ عمل تجاویز کو حج پالیسی 2015ء کا حصہ بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.