سانحہ پشاور کے خلاف حرم سٹوڈنٹ موومنٹ کی اسلام آبادمیں امن واک،

حکومت دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کرے،طلبہ رہنماؤں کامطالبہ

بدھ 24 دسمبر 2014 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ) حکومت وقت دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کرے ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ کاشف گلزار صدر حرم سٹوڈنٹ موومنٹ نے امن واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اے پی ایس پشاور میں طالبان کی اندھی گولیوں کا نشانہ بننے والے اپنے طالبعلم بھائیوں اور اساتذہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔

کاشف گلزار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ہماری درسگاہوں میں آگ اور خون کی ہولی کھیلنے والوں کا قلع قمع کرے۔ امن واک سے خطاب کرتے ہوئے صدر حرم یوتھ ونگ طلحہ زبیر نے کہا کہ ہم طالبان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ حکومت دہشتگردوں کو بلا امتیاز پھانسیاں دے۔ سیکرٹری اطلاعات حرم سٹوڈنٹ وقاص حمید نے کہا کہ حکومت اگر دہشت گردی کا خاتمہ چاہتی ہے تو افغان مہاجرین کی واپسی کو یقینی بنائے، امن واک سے حرم سٹوڈنٹ کے مرکزی رہنماوٴں بدرالاسلام، غلام مصطفی،ناصر کیانی، حافظ راحت ساقی، حمزہ اعوان، محمد فہیم، محمد ذیشان اور عاقب علی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

امن واک جامعہ نعیمیہ G-9/3 نیلم روڈ سے شروع ہر کر کراچی کمپنی جا کر اختتام پذیر ہوئی جس میں شرکاء نے امن کی حمایت اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :