سانحہ پشاور کے شہیدان علم کے لیے ہولی فیملی چرچ میں دعائیہ سروس (آج)ہوگی

بدھ 24 دسمبر 2014 22:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) )سانحہ ء پشاور کے شہیدان علم کے لیے ہولی فیملی چرچ راولپنڈی میں آج خصوصی دعائیہ سروس کا اہتمام کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انچارج ہولی فیملی کیتھولک چرچ بابو ساجد امین کھوکھر کے مطابق فادر سرفراز سائمن کی ہدایات پرسانحہء پشاور کی یاد میں کرسمس کو سادگی سے منایا جائے گا اور آج 25دسمبر کو کرسمس کے موقع پر چرچ ہذا میں سانحہ ء پشاور کے شہیدان علم کے لیے خداوند وند یسوع مسیح سے خصوصی دعاؤں کے لیے دعائیہ سروس کا اہتمام ہو گا۔

بابو ساجد امین کھوکھر نے کہا کہ مسیحی برادری سانحہ پشاور کے شہیدان علم کے لواحقین کے ساتھ دلی ھمدردی و افسوس کا اظہار کرتی ہے اور خداوند بزرگ و برتر سے دعاگو ہے کہ لواحقین کو عظیم تر صدمہ برداشت کرنے کے لیے عظیم تر ہمت و طاقت عطاء فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :