فیصل آباد ،محکمہ انکم ٹیکس سیلز ٹیکس کے سینکڑوں ملازمین کا یونین صدر میاں افضل قیوم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج ، دفاتر کا بائیکاٹ

بدھ 24 دسمبر 2014 22:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) محکمہ انکم ٹیکس سیلز ٹیکس کے سینکڑوں ملازمین اپنے مرکزی یونین کے صدر میاں افضل قیوم کی گرفتاری کے خلاف بطور احتجاج دفاتر کا بائیکاٹ کیا اور چیف انکم ٹیکس کمشنر لاہور وقار احمدخان کے خلاف نعرے بازی کی۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

(جاری ہے)

24دسمبر 2014ء کے مطابق میاں افضل قیوم کو جو کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی مرکزی یونین کا صدر ہے ۔

اسے مختلف الزامات کے تحت چیف کمشنر انکم ٹیکس/سیلز ٹیکس وقار احمد خان کو گرفتار کرا دیا جس پر ملازمین میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے آج مرکزی صدر کی رہائی کیلئے دفاتر میں مکمل تالہ بندی کی اور چیف کمشنر کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے یونین کے مرکزی صدر میاں افضل قیوم کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :