فوجی عدالتوں کی ضرورت نہیں‘ چوہدری محمود بشیر ورک،

مدارس پر قدغن لگانا تعلیم کو روکنے کے مترادف ہے،صحافیوں سے گفتگو

بدھ 24 دسمبر 2014 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی ضرورت نہیں‘ مدارس میں مقامی افراد کے بچوں کو تعلیم کے لیے داخل کروایا جائے۔ مدارس پر قدغن لگانا تعلیم کو روکنے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر پہلے سے عدالتیں کام کررہی ہیں سیشن کورٹ ‘ ہائی کورٹ اور دیگر عدالتیں بھی اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں ایسے میں عسکری عدالتوں کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔

مدارس کے اندر اصلاحات ضرور ہونی چاہئیں اور نصاب کے ساتھ ساتھ ان کو قانون کی پاسداری کا سبق بھی سکھانا چاہیے مدارس میں مقامی افراد کے بچوں کو داخلہ دیا جائے تاکہ سب قانون کی نظر میں ہوں۔

متعلقہ عنوان :