ماتحت عدالتوں میں انقلابی اصلاحات ہوں تو انصاف سب کو برابر ملے گا،مشاہد الله خان،

پی ٹی آئی ا ور پی اے ٹی کا دھرنا افسوسناک اور معاشی قتل تھا،صحافیوں سے گفتگو

بدھ 24 دسمبر 2014 22:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ ماتحت عدالتوں میں انقلابی اصلاحات ہوں تو قانون اور انصاف سب کو برابر ملے گا۔ سال 2014 ء میں لوڈ شیڈنگ‘ دہشت گردی ‘ سب سے بڑے مسائل تھے ۔ پی ٹی آئی ا ور پی اے ٹی کا دھرنا افسوسناک اور معاشی قتل تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ماتحت عدالتوں میں انقلابی اصلاحات ہونی چاہئیں۔

اگر ماتحت عدلیہ سے ہی انصاف مل جائے تو ملک کے اندر سماجی ناہمواریاں ختم ہوجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ دہشت گردی 2014 ء کے بڑے مسائل تھے اب 2015 ء میں یہ مسائل کم ہوں گے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کا دھرنا افسوسناک تھا اور معاشی قاتل بھی دھرنے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ لیکن اب تحریک انصاف کو سوچنا چاہیے کہ ان چار ماہ میں کیا کھویا کیا پای

متعلقہ عنوان :