ماضی میں بلوچستان کی معاشی اور اقتصادی اہمیت پر توجہ نہیں دی گئی ،ممنون حسین،

جمہوری حکومت بلوچستان کی ترقی اور ملک کے دوسرے صوبوں کے برابر ترقی دینے کیلئے تمام ممکن کوششیں کررہی ہے ،صدر مملکت کی گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 24 دسمبر 2014 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ ماضی میں بلوچستان کی معاشی اور اقتصادی اہمیت پر توجہ نہیں دی گئی لیکن جمہوری حکومت بلوچستان کی ترقی اور اسے ملک کے دوسرے صوبوں کے برابر ترقی دینے کے لئے تمام ممکن کوششیں کررہی ہے ان خیالات کااظہارصدرمملکت سید ممنون حسین نے کوئٹہ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے ملاقات کے دوران کیاملاقات میں گوادر سے کاشغر معاشی راہداری کے منصوبے، معاشی راہداری کے منصوبے میں مرحلہ وار روڈ اور ریل نیٹ ورک کی تعمیر اور بلوچستان کے انتظامی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہواممنون حسین نے کہا کہ گوادر سے کاشغر تک معاشی راہداری کا منصوبہ بلوچستان کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے منصوبے کے تعمیر کے بعدمعاشی راہداری کے مثبت اثرات سے بلوچستان کے عوام بھی براہ راست مستفید ہونگے گورنر بلوچستان محمدخان اچکزئی نے بلوچستان کی ترقی کے لئے جمہوری حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے صوبہ کے انتظامی معاملات اور اہم امورپر صدرمملکت کو بریف کیاملاقات میں گورنر بلوچستان کے بڑے بھائی احمدخان اچکزئی کی وفات پر مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔