عراق،فوجی اڈے کے نزدیک خودکش دھماکہ،38افراد ہلاک،56سے زائد زخمی

بدھ 24 دسمبر 2014 21:47

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) عراق میں ایک فوجی اڈے کے نزدیک خودکش حملے کے نتیجے میں کم ازکم38فوجی ہلاک جبکہ 56 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ دارالحکومت بغداد میں فوجی بیس کی راہداری میں خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو اس وقت دھماکے سے اڑا دیا جب سیکورٹی اہلکاروں نے اسے اندر جانے سے روکا،دھماکے کے نتیجے میں 38افراد ہلاک جبکہ 56سے زائد زخمی ہوگئے۔۔

متعلقہ عنوان :