ملک میں جاری دہشتگردی کی لہر سے کرم ایجنسی کو بچانے اور امن وامان کی صورتحال کی بہتری کیلئے بڑا قبائلی جرگہ

بدھ 24 دسمبر 2014 21:47

پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ملک میں جاری دہشتگردی کی لہر سے کرم ایجنسی کو بچانے اور امن وامان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کیلئے بڑا قبائلی جرگہ منعقد ہوا جس میں دیہات کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کے علاوہ اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

گورنر ہاؤس پارا چنار میں منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے پولٹیکل ایجنٹ کرم ایجنسی امجد علی خان نے کہا کہ امن وامان کے حوالے سے قبائل کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اوردیہات کی سطح پر امن وامان کے حوالے سے کمیٹیوں کی تشکیل سے انتہائی مثبت تبدیلی رونما ہوگی۔

پولٹیکل ایجنٹ کا کہنا تھا کہ حکومت ویلیج کمیٹیوں کی سرپرستی اور بھرپور مدد کریگی۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فوری بنگش قبائل کے رہنما گل اکبر بنگش،سابق سینیٹر سجاد سید میاں زاہد خان اور دیگر قبائلی عمائدین نے اعلان کیا کہ امن وامان کے حوالے سے وہ حکومت کا بھرپور ساتھ دینگے اور دہشتگردی کی حالیہ لہر ناکام بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کرینگے اور مختلف دیہات میں کمیٹی ممبران رات کے اوقات میں پہرہ دیکر اپنی ڈیوٹی انجام دینگے۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :