ڈی سی او لاہور نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

بدھ 24 دسمبر 2014 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے اور اس ضمن میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے 9 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیمیں ڈی او( سول ڈیفنس )کی زیر نگرانی شہر بھر میں کارروائی کررہی ہیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ منافع خوری اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا ئی جائے۔

متعلقہ عنوان :