لاہور پولیس کی طرف سے کرسمس ڈے کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز

بدھ 24 دسمبر 2014 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی طرف سے کرسمس ڈے کے حوالے سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔تمام گرجا گھروں کو 03 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کرسمس ڈے کے موقع پر25دسمبر کو شہر میں منعقد ہونے والی تقریبات اور گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے6ایس پیز،35ڈی ایس پیز اور83انسپکٹرز سمیت5ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بشپ آف لاہور کے ہمراہ 12رکنی وفد کے ساتھ کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب میں کیا ۔اس موقع پر بشپ آ ف لاہورعرفان جمیل ، بشپ ساس چن شاہ، ریونڈ ڈاکٹر مجید ایبل ، پادری ایمانول کھوکھر ،فادرجیمس چنن ، پادری ڈیوس شوق ، پادری ارشد گل اور پاسٹر لطیف مسیح کے علاوہ انسپکٹر عادل رشید اور پی ایس او ٹو ڈی آئی جی آپریشنز نبی احمد ورک نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ ہمارے نزدیک تمام مذاہب یکساں حیثیت کے حامل ہیں اور تمام گرجاگھر وں کو کیٹگری کے لحاظ سے سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔مسیحی رہنماؤں نے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا دفتر بلا کر کرسمس کی خوشیاں بانٹنے اور محبت کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا اور بشپ آف لاہور عرفان جمیل نے کہا کہ ہم ہر موقع پر لاہور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے اور سانحہ پشاور کے بعد جس طرح لاہور پولیس پورے شہر میں حفاظتی انتظامات کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہیں۔کرسمس ڈے کے حوالہ سے تمام گرجاگھروں کو لاہور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی سخت ہدایت کر دی گئی

متعلقہ عنوان :