Live Updates

تحریک انصاف کا وزیراعظم کی سربراہی میں پارلیمانی قائدین کے اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو مدعو نہ کیے جانے پر افسوس کا اظہار

بدھ 24 دسمبر 2014 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کی سربراہی میں پارلیمانی قائدین کے اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو مدعو نہ کیے جانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چئیرمین تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب ملک کو مکمل یکجہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے کسی بھی سیاسی رہنما کو نظر انداز کیا جانا مناسب نہیں۔ ان کے مطابق شیخ رشید احمد ایک سیاسی جماعت کے سربراہ اور پارلیمان کا حصہ ہیں، چنانچہ دہشتگردی جیسے اہم قومی مسئلے پر بحث کیلئے طلب کیے جانے والے اجلاس میں انہیں نظر انداز کرنا نامناسب ہے اور دہشتگردی کے خلاف سیاسی ہم آہنگی میں شگاف کا باعث بن سکتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات