2014کے دوران ہائی رائز بلڈنگز ،ہوٹلز ،ریسٹورنٹس ،میرج ہال سمیت دیگر کمرشل پوائنٹ پر قانون کی خلاف ورزی برتنے پر 2300سے زائد نوٹسز جاری کئے گئے

بدھ 24 دسمبر 2014 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء)رواں سال 2014کے دوران سول ڈیفنس انتظامیہ کی جانب سے ہائی رائز بلڈنگز ،ہوٹلز ،ریسٹورنٹس ،میرج ہال سمیت دیگر کمرشل پوائنٹ پر قانون کی خلاف ورزی برتنے پر 2300سے زائد نوٹسز جاری کئے گئے،جبکہ جرمانوں کی مد میں 16لاکھ سے زائد کی ریکوری حکومتی خزانے میں جمع کروائی گئی،سول سیکریٹ کے ٹوٹل سٹاف کی ٹریننگ کے علاوہ،سرکاری ہسپتالوں ،کالجز ،سکول،ایل ڈی اے ریونیو ،انٹی کرپشن ،اے جی ،واپڈا انڈسٹری سمیت 22سے زائد صوبائی محکموں کے ملازمین کو کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے خصوصی ٹریننگ بھی دی گئی،اعدادو شمار کے مطابق رواں سال 4000سے زائد مقامات کے سروے رپورٹس میں 2300مقامات میں خلاف ورزی کی صورت میں نوٹسز جاری کرنے کے علاوہ متعدد مقامات پر پٹرول پمپس اور مارکیٹوں کو سیل بھی کیا گیااسطرح جرمانوں کی مد میں 16لاکھ روپے کا ریونیو حکومتی خزانے میں جمع کروانے کے علاوہ اایک ہزار سے زائد رضا کاروں کو ٹریننگ دی گئی ،پچھلے سالوں کے مقابلے میں رواں سال 2014میں سول ڈیفنس کی کارکردگی بہتر رہی ۔