جماعت اسلامی پشاور کے ٹاؤنز امرا ء انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا،

ٹاون ون سراج الدین قریشی ، ٹاون ٹو حمداللہ جان بڈھنی ، ٹاون تھری عتیق الرحمن ، ٹاؤن فور فضل کریم ماشوخیل ٹاؤنز کے امرا ء منتخب

بدھ 24 دسمبر 2014 21:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی پشاور کے چاروں ٹاؤنزکے امرا کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ارکان کے مشورے کے بعد ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے منظوری دینے کے بعد ضلعی جنرل سیکرٹری و ناظم انتخاب خالدوقاص چمکنی نے نتائج کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ضلع پشاور کے جنرل سیکرٹری خالدوقاص چمکنی کی جانب سے جاری شدہ بیان کے مطابق جماعت اسلامی ٹاؤن ون کے لیے امیر سراج الدین قریشی ، ٹاؤن ٹوکے لیے امیر حمداللہ جان بڈھنی ، ٹاؤن کے لیے تھری امیر عتیق الرحمن سابق صدر شباب ملی پاکستان ، ٹاؤن فورکے لیے امیر فضل کریم ماشوخیل سیکشن 2015ءء اور 2016ءء کے لیے مقرر کردیئے گئے ۔

تمام ٹاؤنز کے امراء کے منتخب ہونے کے بعد انکے نوٹیفیکیشن جاری کردئیے گئے ہیں اور تقریب اپنے ذمہ داریوں کا حلف اٹھائینگے۔ ضلعی امیر صابرحسین اعوان نے کہاکہ جماعت ایک جمہوری اور دستوری جماعت ہے ۔ جس میں ہر سطح کے ذمہ داریوں کے لیے مشاورت اور انتخاب کا عمل کیا جاتاہے اور حالیہ پلڈاٹ سروے کے نتائج اسی کامنہ بولتا ثبوت ہے ۔ جس میں جماعت اسلامی پاکستان کی سب سے زیادہ جمہوری جماعت قرار دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :