قائد کا پاکستان آج عوام کے حقوق کے تناظر میں جو تصویر پیش کر رہا ہے وہ جناح کی امیدوں سے متصادم ہے، خرم نواز گنڈا پور ،
قائد اعظم محمد علی جناح ، نے پاکستان کی صورت میں اک عظیم تاریخ رقم کی ہے جو قیامت تک قائم و دائم رہے گا،شعیب طاہر، آج پاکستان پر کڑا وقت ہے جونوجوانوں اور طلبہ سے بیدار ہونے کا متقاضی ہے،عرفان یوسف، شہدائے پشاور سے اظہاریکجہتی کیلئے دو منٹ کی خاموشی اورایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی، "کہاں ہے قائد اعظم کا پاکستان" سیمینار سے مختلف رہنماؤں کا خطاب
بدھ 24 دسمبر 2014 21:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی مسئلہ نمبر 1 اور اس کا حل ڈاکٹر طاہر القادری کے اعلان کردہ 14 نکات میں ہے ۔آج قائد اعظم کے پاکستان کو دہشت گردوں اور ان کے سر پرستوں نے یرغمال بنا رکھا ہے ۔ قائداعظم کی فکر اور نظریہ پاکستان اسلامی اصولوں کے تابع تھا اور انہوں نے جس پاکستان کی تشکیل کی تھی وہاں غیر مسلموں کے حقوق کو بھی خصوصی اہمیت حاصل تھی۔
قائد کا پاکستان آج عوام کے حقوق کے تناظر میں جو تصویر پیش کر رہا ہے وہ اقبال کے خواب اور جناح کی امیدوں سے متصادم ہے۔وہ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں یوم قائد اعظم کے حوالے سے منعقدہ سیمینار بعنوان "کہاں ہے قائد اعظم کا پاکستان " سے خطاب کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کامیاب ریاست چلانے کے جو اصول قائداعظم نے دئیے تھے انہیں طالع آزما سیاستدانوں نے اقتدار کی ہوس اور ذاتی مفادات کی خاطر فراموش کر دیا۔
ادارے کمزور اور آئین کو غیر محفوظ بنادیا گیا۔آمرانہ رویوں کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے اور انتخابات کی رسم کو جمہوریت کا خوبصورت نام دے دیا گیاہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قائد اعظم نے عزم و ہمت اور ولوے کے ساتھ ناممکن کو ممکن بنایا ۔قائد اعظم کے پاکستان کی تلاش کیلئے ایک بار پھر اسی عزم و ہمت اور ولولے کی ضرورت ہے ۔پاکستان ملت اسلامیہ کا بنیادی مطالبہ تھا ۔آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ آپس میں تفریق کے سوالات ختم کئے جائیں اور ملکی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ اتحاد و یگانگت کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام دینی اور سیاسی طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو کر کام کرنا ہو گا تاکہ اس فرسودہ نظام سے چھٹکارا پایا جا سکے ۔ پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر شعیب طاہر نے کہا کہ صاحبان اقتدار قائد کی روح کو ہر روز نیا زخم لگارہے ہیں۔مفاد پرستانہ اپروچ نے بے حسی اور بے ضمیری کو پروان چڑھایا ہے۔ معیشت کو اس حد تک مفلوج کر دیا گیا ہے کہ غریب کا جذبہ حب الوطنی بھی چند لقموں کے حصول میں گم ہو کر رہ گیا ہے ۔ کسی بھی رہنماء کو خراج تحسین اور خراج عقیدت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس کے فرمودات پر عمل کیا جائے قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی صورت میں اک عظیم تاریخ رقم کی ہے جو قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے کہا کہ آج پاکستان کی خود مختاری اور آزادی کو سنگین خطرات لاحق ہیں ۔پارلیمنٹ قانون سازی کی بجائے مقتدر لوگوں کے مفادات کی محافظ بن چکی ہے۔آج پاکستان پر کڑا وقت ہے جونوجوانوں اور طلبہ سے بیدار ہونے کا متقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ طالب علم حصول علم اور نوجوان تعمیری رویوں کے فروغ پر محنت کریں تو وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بحرانوں سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔سیمینار کے اختتام پر شہدائے پشاور سے اظہاریکجہتی کیلئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.