ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز کی بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی

بدھ 24 دسمبر 2014 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر آج ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف علا قوں میں کارروائی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈز نے مال روڈ، لکشمی چوک، میکلورڈ روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ، شادمان، گلبرگ، اوریگا، لبرٹی، حسین چوک، ملتان روڈ، سمن آباد، سکیم موڑ، وحدت روڈ، بھیکے وال، کیمپس ، برکت مارکیٹ میں کارروائی کر تے ہوئے32بھکاریوں کو پکڑ لیا جن میں14 عورتیں اور18 مرد بھکاری شا مل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پکڑے جا نے والے بھکاریوں کو سبحانی ہوم اور ایدھی سنٹر بھج دیا ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے بھکاریوں کے خاتمہ تک ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔