چنیوٹ :بدچلنی کے شبہ میں بیٹے نے ماں کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کردیا

بدھ 24 دسمبر 2014 21:27

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) تھانہ کانڈیوال کے علاقہ لولے کے رہائشی مدثر ولد نواز کو اپنی والدہ منظوراں بی بی کے کردار پر شک تھا گذشتہ روز جب اس کی والدہ منظوراں سوئی ہوئی تھی تو مدثر نے گھر میں پڑے ٹوکے کے وار کرکے ماں کا سر تن سے جدا کردیا اور فرار ہوگیا پولیس تھانہ کانڈیوال نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور ملزم مدثر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :