باپ سے جھگڑا بیٹے نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی

بدھ 24 دسمبر 2014 21:27

چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ عثمان آباد کا بائس سالہ رہائشی نواز علی اپنے والد بلاک حسین کے ساتھ سبزی وفروٹ کی پھیری لگاتا تھا گذشتہ روز جب وہ پھیری سے واپس آئے تو ان کا کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر نواز علی کھانا کھانے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر گھر سے نکل گیا اور باہر کھیتوں میں موجود درخت کے ساتھ رسی باندھ کر خودکشی کرلی پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی