فیصل آباد،حافظ محمد سعید کی ہدایت پر وزیرستان آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کیلئے گرم بستر روانہ کردئیے گئے

بدھ 24 دسمبر 2014 21:24

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) جماعة الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید کی ہدایت پر وزیرستان آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کیلئے گرم بستر روانہ کردئیے گئے۔ روانہ کیے گئے سامان میں 10 لاکھ روپے مالیت کے1,000 گرم بستر شامل ہیں۔ جماعة الدعوة کے مرکزخیبرنشاط آباد سے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پرانچارج فلاح انسانیت فاؤنڈیشن فیصل آبادڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعة الدعوة کے رضاکار بنوں میں آئی ڈی پیز کی امداد کے لیے روز اول سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

آئی ڈی پیزشدید سردی کے موسم میں بے سرو سامانی کے عالم میں جی رہے ہیں۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے اس موقع پر بھی متاثرین سیلاب کو تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیا۔

(جاری ہے)

وزیرستان آپریشن سے متاثرہ خاندانوں میں گرم بستر اور جرسیوں کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ متاثرین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیرستان آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کیلئے گرم بسترروانہ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئی ڈی پیز کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیں گے اور ہر سطح پر ان کی بھرپور مدد کی جائے گی۔ بنوں کے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے فیصل آباد سے مزید بڑے پیمانے پر امدای سامان روانہ کیا جائے گا۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ہر متاثرہ گھرانے کو بستر فراہم کرے گی۔ان کے معمولات زندگی بحال ہونے تک ہماری امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔