فیصل آباد،مقابلہ کتب برائے سال 2013ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

بدھ 24 دسمبر 2014 21:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ کی ہدایات پر مقابلہ کتب برائے سال 2013ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسرچ انویسٹی گیٹر میاں محمد عمران اعجاز کے مطابق مصنفین ریٹائرڈ ڈی سی او فیصل آباد سید محمد افسر ساجد ‘ پروفیسر ڈاکٹر جمیل اصغراور پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد قادری کے اعلان کے مطابق حصہ تحقیق و تنقید میں پروفیسر شمیم ظفر رانا کی کتاب ”رشید امجد کی تنقیدنگاری “اول‘ ڈاکٹر محمد افضل حمید کی کتاب ”اقبال اور کارل مارکس “دوئم اور ابولصبیح خورشید احمد کی ”درود شریف کی لطافتیں “سوئم قرار پائیں۔

اسی طرح حصہ تخلیق میں کاشف نعمانی کی کتاب ”رگوں میں شہد بہنے کا زمانہ “نے پہلی‘ محمد شفیع ہمدم کی کتاب ”دھند “نے دوسری اور بشیر احمد مسعود کی کتاب ”لمحوں کا سفر“ اور محمد اکرام احسان کی کتاب ”کیا اسے یاد نہیں “نے تیسری تیسری پوزیشن حاصل کیں۔ اول ‘ دوئم اور سوئم آنے والی کتب کو بالترتیب آٹھ ہزار‘ پانچ ہزار اور تین تین ہزار روپے انعا م اور اسناد امتیاز سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :