نیکٹا اب تک بغیر رسی کے چل رہا ہے،اسے مضبوط کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے،سینیٹر طلحہ محمود کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 24 دسمبر 2014 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ نیکٹا اب تک بغیر رسی کے چل رہا ہے،اسے مضبوط کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ نیکٹا فعال ہو جائے تو دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت نیکٹا کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

نیکٹا بغیر رسی کے چل رہا ہے ۔ یہ ادارہ ملک کی تمام ایجنسیوں کیلئے پل کی حیثیت رکھتا ہے وقت کی ضرورت ہے کہ نیکٹا میں پھرتیاں کی جائیں اور اس ادارے کومضبوط کیا جائے نیکٹا کی طرح کئی ایسے ادارے ہیں جن کے سربراہان مقرر نہیں انہوں نے کہاکہ نیکٹا کی روح کے مطابق کام کیا جائے تو دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔