دہشت گردی کے حوالے سے بند کمروں میں اجلاس منظور نہیں،حاجی عدیل،

فوجی عدالتوں کے سخت خلاف ہیں، مدارس کے ہاسٹل ریکارڈ پر لائے جائیں،میڈیاگفتگو

بدھ 24 دسمبر 2014 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے بند کمروں میں اجلاس منظور نہیں، فوجی عدالتوں کے سخت خلاف ہیں۔ مدارس کے بچوں کے ہاسٹل ریکارڈ پر لائے جائیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے اجلاس بند کمروں میں کیے جارہے ہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی ان اجلاسوں کو نہیں مانتی دہشت گردی کے خلاف بلائے جانے والی فوجی عدالتوں کے سخت خلاف ہیں اس سے پہلے بھی کالے قانون بنائے گئے تھے جس طرح ایف سی آر اور اب عسکری عدالتیں بنائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدرسوں کی زمین کو ریکارڈ پرلایاجائے اور آڈٹ بھی ہونا چاہیے اس کے علاوہ تمام طلبہ اور ہاسٹلوں کو بھی ریکارڈ پر کیا جائے۔