کورم پورانہ ہونے پر سینٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح تک ملتوی،

حاجی عدیل‘ زاہد خان اور رضا ربانی نے کارروائی کو وزیراعظم کی شرکت سے مشروط کردیا

بدھ 24 دسمبر 2014 21:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) سینیٹ کا اجلاس کورم کی نشاندہی کے بعد جمعہ کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا‘ بدھ کے روز اجلاس میں اپوزیشن نے سانحہ پشاور پر بلائے جانے والے اجلاس پر حکومتی بے حسی پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر اس نے رویہ نہ بدلا تو اپوزیشن سینٹ اجلاس پارلیمنٹ کے باہر منعقد کرے گی۔

(جاری ہے)

حکومت اور حکومتی سینیٹرز کی سانحہ پشاور پر بے حسی سے واضح ہوگیا کہ وہ ملک کے اداروں کی توقیر نہیں کرنا چاہتے اے این پی کے حاجی عدیل‘ سینیٹر زاہد خان اور پی پی پی کے سینیٹر رضا ربانی نے حکومت کو اپنی ہدف تنقید بنایا اور ایوان کی کارروائی میں آئندہ وزیراعظم نواز شریف کی شرکت سے مشروط کردیا۔۔۔

متعلقہ عنوان :